22 نومبر ، 2015
لندن .........راجر فیڈر نے اسٹان واورینکا کو ہرا کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے۔ جہاں ان کا نواک جوکووچ سے مقابلہ ہو گا ۔
لندن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں راجر فیڈر نے واورینکا کو اسٹریٹ سیٹس سات۔پانچ اور چھ۔تین سے ہرا دیا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے بھی رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس چھ۔تین اور چھ۔ترین سے شکست دی ، اب اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں راجر فیڈر اور نواک جوکووچ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔