22 نومبر ، 2015
ٹورنٹو.....امریکا سے آنے والے ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا ۔ طیارے کی تلاشی لی جارہی ہے ۔
ترک ایئرلائن کا طیارہ نیویارک سے استنبول جارہا تھا ۔ دورانِ پرواز بم کی اطلاع پر طیارے کو کینیڈا کے ہیلی فیکس ائرپورٹ پر اتار لیا گیا اور اس کی تلاشی لی جارہی ہے ۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بم کی اطلاع کیسے ملی ۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ دھمکی انٹرنیٹ پر آئی تھی۔