دنیا
22 نومبر ، 2015

بھارت میںدلت اقلیتوں کیلئے پوجا کرنا بھی گناہ بنا دیاگیا

بھارت میںدلت اقلیتوں کیلئے پوجا کرنا بھی گناہ بنا دیاگیا

چتر کوٹ.......بھارت میں مسلمان تو مسلمان ،نچلی ذات کے ہندو بھی انتہا پسندوں سے محفوظ نہیں۔اتر پردیش میں مندر میں بتوں کو چھونے پر دلت خاتون اور اسکے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کے واقعات آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ اتر پردیش کے ضلع چتر کوٹ میں پیش آیا جہاں دلت اقلیتوں کیلئے پوجا کرنا بھی گناہ بنا دیاگیا ہے۔

چتر کوٹ کی دلت خاتون کو مندر میں بتوں کو چھونے پر تین افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون اور اس کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور دھکے دیئے۔

پولیس نے ملزم روہت تیواڑی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :