دنیا
22 نومبر ، 2015

فضائی حملے شروع کرنے پر روس کے شکرگزارہیں، بشارالاسد

فضائی حملے شروع کرنے پر روس کے شکرگزارہیں، بشارالاسد

دمشق...... شام کے صدر بشارالاسدنے کہا ہے کہ روسی فضائی حملوں کی مدد سے شامی افواج داعش کے خلاف ہر محاذ پر آگے بڑھ رہی ہیں،فضائی حملے شروع کرنے پر روس کے شکرگزارہیں۔

بشارالاسد کی جانب سے جا ری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی مدد سے شامی افواج داعش کے خلاف آگے بڑھ رہی ہیں اور انہیں کمزور کر رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر باراک اوبامانے کہا ہے کہ بشارالاسد کے اقتدار میں رہنے تک شام میں لڑائی ختم نہیں ہوسکتی،صورت حال پر روس کی جانب سے اختیا ر کیئے جانے پراوباما کا کہنا تھا کہ روس سیاسی تبدیلی کے لیے تیار ہے مگر بشارالاسد کو ہٹانے پر آمادہ نہیں۔

مزید خبریں :