دنیا
22 نومبر ، 2015

پیرس اور بیلجیئم میں خوف کے سائے، دہشتگردی کا خدشہ

پیرس اور بیلجیئم میں خوف کے سائے، دہشتگردی کا خدشہ

برسلز.......پیرس اور بیلجئیم میں سڑکوں پر فوج ہے اور شہریوں کے دلوں میں خوف، کہیں کیمیائی حملوں کا ڈر ہے اور کہیں پیرس حملوں کی داستان دہرانے کا خطرہ۔

پیرس اور برسلز میں خوف کا راج، پیرس میں پانی کے نمونوں کی جانچ اور برسلز میں فوجی تعینات، چھاپے ، آپریشن ، ان کائونٹر،گرفتاریاں اور سڑکوں پر ہو کا عالم !

پیرس دھماکوں کے بعد سے دہشتگردی کے نئے خدشات ،خطرات اور دھمکیوں سے دوچار فرانس اور بیلجئیم کی سیکیورٹی فورسز نے سکھ کا سانس نہیں لیا ۔ پیرس میں داعش کے کیمیائی حملوں سے بچنے کے لیے انتظامات کیے جارہے تھے کہ اخبار نے ایک سرخی لگا کر فرانسیسیوں کے چہروں کا رنگ اڑا دیا۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ کے ہاسپٹل سے کیمیائی اشیا سے محفوظ رکھنے والا سامان غائب ہوگیا ہےاور پیرس میں پانی کے ذخائر زہر آلود ہونے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ اس خبر کے بعد فرانسیسی وزیر دفاع کا بیان سامنے آیا کہ پیرس کو کیمیائی حملوں سے بچانے کے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پانی کے نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

پیرس میں پانی کے نمونوں کی جانچ کے بعد باری آتی ہے بیلجئیم کی جہاں حکام کو خدشہ ہے کہ دارلحکومت برسلز پر نہ آجائے کوئی آنچ ! برسلز کے شاپنگ سینٹر ، کیفے ،ہوٹل ، کھیلوں کے میدان اور میٹرو کا نظام بھی بند کردیا گیا ہے ، ہر تقریب منسوخ کردی گئی ہے،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، فوجی چھائونی کا منظر پیش کرتی برسلز کی سڑکوں پر فوج اور سیکیورٹی فورسز کا راج ہےاور عوام کے دلوں میں خوف کا راج ہے۔

مزید خبریں :