پاکستان
25 مئی ، 2012

وزیراعظم کی سزا کیخلاف 147 اعتراضات پر مشتمل اپیل تیار ہے، کائرہ

وزیراعظم کی سزا کیخلاف 147 اعتراضات پر مشتمل اپیل تیار ہے، کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سزا کے خلاف اپیل تیار ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر 147 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے ٹینڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں، بولی ہونے والی ہے، ایران سے 2014ء میں گیس سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور اس منصوبے پر 1.4 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس منصوبے میں بنگلا دیش نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، اس منصوبے پر 12 سے 15 ارب ڈالر خرچ ہوں گے اور یہ 5 سال میں مکمل ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت نے گیس بھی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے، اس پر بات چیت کی جائے گی، توانائی بحران کے حل کیلئے بااختیار کمیٹی بنائی گئی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پی ایس او، ایل پی جی کے 300 پمپس لگا رہا ہے، سندھ اور پنجاب میں 2، 2 ایئر مکس پلانٹ لگائے جائیں گے ۔

مزید خبریں :