پاکستان
25 مئی ، 2012

نوابشاہ میں بس پر فائرنگ انارکی پھیلانے کی سازش ہے، آفاق احمد

نوابشاہ میں بس پر فائرنگ انارکی پھیلانے کی سازش ہے، آفاق احمد

کراچی … مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے نوابشاہ میں بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو انارکی پھیلانے والوں کی سازشیں کامیاب ہوجائیں گی۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اگر سندھ میں لسانی فسادات پھوٹے تو اندرون سندھ مہاجروں کا جانی اور مالی نقصان ہو گا، نوابشاہ میں بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اگر ایسے واقعات کو روکا نہ گیا تو انارکی پھیلانے والوں کی سازشیں کامیاب ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی ہر آئینی اقدم کی حمایت کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم منصوبے پر کام کیا جانا چاہئے، کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے قوم پرست اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں۔

مزید خبریں :