دنیا
23 نومبر ، 2015

طالبان کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ، سینیٹرجان مکین

طالبان کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ، سینیٹرجان مکین

واشنگٹن........امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ طالبان کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ، خطے میں طالبان کا مرکزی کردار ہے ۔امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان کی صورتحال اورد اعش کے خلاف جنگ پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اورامریکا باہمی مفادات میں مل کرکام جاری رکھیں گے۔ جان مکین نےجنرل راحیل شریف کے ساتھ سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبران کی ملاقات کوسراہا ہے اورکہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان سے تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی فوج قربانیاں دے کردشمن کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر رہی ہے۔انھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی فوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :