23 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ والدہ کے انتقال کے باعث وہ مفرور ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکا،لہذا مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مفرور ملزمان میں رئیس مما، منہاج قاضی، نعیم ، شہزاد، عمران ایاز نیازی شامل ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان کے خلاف دہشتگردوں کا پناہ دینے کا مقدمہ تھانا عزیز آباد میں درج ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد عامرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اتحاد ٹاون میں کالعدم تنظیم کے کارندے موجود ہیں لیکن وہاں آپریشن کرنے کے بجائے دیگر جگہوں پرکیا جارہا ہے۔