23 نومبر ، 2015
نئ دہلی.....مودی کی انتہاپسندانہ پالیسی کے نتائج سامنے آنے لگے، بولی ووڈ کےسپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ بھارت میں خوف زدہ ہیں، ا نھوں نے ملک چھوڑنے کے بارے میں بات کی ہے۔
شاہ رخ خان کے بعد دنیا بھر میں انڈیا کی پہچان بن جانے والے عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بھارت میں خوف زدہ ہیں ا نھوں نے ملک چھوڑنے کے بارے میں بات کی ہے۔
اس سے پہلے بھارت کے ممتاز ادیبوں شاعروں اور دانشوروں نے مودی حکومت کی انتہاپسندانہ پالیسیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اعزازات واپس کردیے اور یہ سلسلہ جاری ہے، لیکن عامر خان کا بیان پورے بھارت کو ہلانے کے لیے کافی ہے۔