پاکستان
23 نومبر ، 2015

ملک میں عدلیہ کا نظام بہت مستحکم اور مضبوط ہے،چیف جسٹس

ملک میں عدلیہ کا نظام بہت مستحکم اور مضبوط ہے،چیف جسٹس

کوئٹہ...... چیف جسٹس پاکستان انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ کا نظام بہت مستحکم اور مضبوط ہے ،عدلیہ کومزید مستحکم کرنے کےلئے خوداحتسابی کے نظام پر عمل کرناہوگا۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بارکی جانب سے دیئے گئےعشائیہ سے خطاب ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی قیادت نہیں ملی جوملک کے لوگوں کوقوم بناکرآگے لے جاسکتی،ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید ہمارا قومی کلچر بن گیا ہے ۔ بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ اہمیت کاحامل ہے،عدالتیں لاپتا افراد کے مسئلے سے غافل نہیں ہیں۔

کوشش ہےلاپتاافراد کے مسئلے کاجلد سے جلد حل نکالا جائے۔ اس موقع پر عشائیے میں سپریم کورٹ اوربلوچستان ہائیکورٹ کےججز اوروکلا بھی شریک تھے۔

مزید خبریں :