23 نومبر ، 2015
کراچی......سالانہ دس ارب ڈالر کمانے کے باوجود پرنٹنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری حکومت کی توجہ سے محروم ہے۔
ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی جس کا کام ملک کی ایکسپورٹ بڑھانا ہے ، اب اگر انکے سربراہ ایس ایم منیر کو ہی نہ پتا ہو کہ پرنٹنگ انڈسٹری سے اربوں ڈالرز سالانہ ایکسپورٹ ہدف حاصل ہو سکتا ہے تو کیا کہیے۔
پرنٹنگ نمائش کے افتتاح پر سربراہ ٹی ڈیپ نے پرنٹنگ انڈسٹری کے مسائل فوری طور پر کروانے کی حامی بھر لی۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پرنٹ صنعت میں آگے بڑھنے کیلیے مشینوں کے ساتھ ساتھ انسانوں پر بھی سرمایا لگانا ہوگا۔
نمائش میں جدید ترین پرنٹنگ پروڈکٹس نے شرکاء کو متاثر کیا، شرکاء کا کہنا تھا کے بجلی کی قیمت، لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ امپورٹ میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ انکو نقصان پہنچا رہی ہے اور کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔