24 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقوں ناتھا خان اور ہزارہ گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیاہے ،گھر گھر تلاشی کے دوران 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
رینجرز کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔ہزارہ گوٹھ کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔
آپریشن کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افرادکیلیے بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔