24 نومبر ، 2015
راولپنڈی.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے برازیلین ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ سمیت عسکری امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آرمی چیف کو آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر 19 توپوں کی سلامی دی گئی ۔
ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل راحیل شریف نے برازیلین چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ہوزے کارلوس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اور عسکری امور زیر غور آئے ، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سمیت دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تربیت دینے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں برازیلین جنرل نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔