پاکستان
24 نومبر ، 2015

آصف زرداری ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسوں میں بری

آصف زرداری ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسوں میں بری

راولپنڈی........... ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میںاحتساب عدالت نے آصف زرداری کو بری کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ 11 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی 2نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام تھا کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ ٹھیکہ دینے میں کمیشن وصول کیا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےاحتساب عدالت میں بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ نیب کے پاس ریفرنس کی اصل دستاویزات موجود نہیں، تفتیشی افسر نے بھی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں، ملزم کو بری کیا جائے۔

فاروق نائیک کا کہنا تھاکہ سیاسی انتقام لینے کے لیے سیف الرحمان نے کیسز بنائے۔ آصف زرداری نے 8 سال جیل کاٹی، 3 ریفرنسز میں بری ہو چکے ہیں ۔

جی ایس اور کوٹیکنا نیب یفرنسز سے بے نظیر بھٹو کا نام ان کی شہادت کے باعث خارج کیا جا چکا ہے جبکہ شریک ملزم سابق چیئرمین سی بی آر اے آر صدیقی کو عدالت عدم ثبوت کی بناء پر بری کر چکی ہے۔ آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنا دیا گیا۔

مزید خبریں :