پاکستان
24 نومبر ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف گلگت روانہ ہو گئے

وزیر اعظم نواز شریف گلگت روانہ ہو گئے

اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف گلگت روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ گورنر گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق ہنزہ کے میر غضنفر آج گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گورنر گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔

مزید خبریں :