پاکستان
24 نومبر ، 2015

بنگلا دیش کا پھانسیوں کے خلاف حکومت پاکستان کے بیانات پر احتجاج

بنگلا دیش کا پھانسیوں کے خلاف حکومت پاکستان کے بیانات پر احتجاج

ڈھاکا.........بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نےڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے 1971 میں پاکستان دو لخت ہونے کے مخالفین کی پھانسیوں پر حکومت پاکستان کے بیانات پر احتجاج کیا ہے۔

ترجما ن دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے جیو نیوز کے ا ستفسار پر تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر شجاع عالم کو طلب کر کے 1971 میں متحدہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو پھانسی چڑھانے کے خلاف پاکستان کے بیانات پر احتجاج کیا ہے ۔

بنگلا دیش میں کچھ عرصہ قبل جماعت اسلامی کے بزرگ ر ہنما علی احسن مجاہد اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ر ہنما صلاح الدین قادر کو پھانسی دی گئی جس پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی سخت تنقید کی۔ حکومت پاکستان نے ان پھانسیوں کو پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان 1974 کے معاہدے کی خلاف قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :