پاکستان
24 نومبر ، 2015

کراچی :معروف شاعر جمیل الدین عالی کی تدفین آ ج بعد نماز عصر ہوگی

 کراچی :معروف شاعر جمیل الدین عالی کی تدفین آ ج بعد نماز عصر ہوگی

کراچی..........برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر،، جمیل الدین عالی کی تدفین آج کراچی میں کی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔

اردو ادب میں ہمیشہ زندہ و تابندہ رہنے والے معروف شاعر، جمیل الدین عالی طویل عرصے سے ذیابیطس اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سانس کی تکلیف کے باعث انہیں تین دن پہلے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تیرہ اگست انیس سو سینتالیس میں جمیل الدین عالی نے جب ہجرت کرکے سرزمین پاک پر قدم رکھا تو ان کی گود میں ان کی سب سے بڑی بیٹی تھی اور انتقال کے وقت یہ تین بیٹوں دو بیٹیوں ، کو سوگور چھوڑے جارہے ہیں۔

جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ڈیفنس میں واقع جامع مسجد طوبیٰ میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں :