کھیل
25 مئی ، 2012

اذلان شاہ ہاکی: نیوزی لینڈ اور بھارت کامیاب، برطانیہ اور ملائیشیا کا میچ ڈرا

اذلان شاہ ہاکی: نیوزی لینڈ اور بھارت کامیاب، برطانیہ اور ملائیشیا کا میچ ڈرا

ایپوہ … اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، برطانیہ اورملائیشیا کا میچ ڈرا ہوگیا۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن ارجنٹینا کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے منٹ میں برتری ملی مگر وقفے سے پہلے میچ برابر ہوگیا، دوسرے ہاف میں کیویز نے مزید 4 گول کئے اور میچ 5-2 سے جیت لیا، یہ نیوزی لینڈکی مسلسل دوسری فتح ہے۔ برطانیہ اور ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز میچ 3-3گول سے برابر رہا، بھارت نے بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں ہفتے کو آرام کا دن ہے۔ پاکستان ٹیم اتوار کو اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔

مزید خبریں :