24 نومبر ، 2015
لاہور......لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیپٹن عصمت محمود کو مزید3 دن کے ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا۔
لاہورایئرپورٹ پر چندہفتے پہلےشاہین ایئر لائنزکےطیارےنے ہنگامی لینڈنگ کی تھی،جس کے بعدطیارےکےپائلٹ کیپٹن عصمت محمود کو شراب نوشی کرکے طیارہ اڑانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیاگیاتھا،انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےپچھلی سماعت پرملزم کو7روزہ ریمانڈپر پولیس کےحوالے کیاتھا۔
پولیس نےملزم کوعدالت میں پیش کیااور مزید ریمانڈ کی استدعاکی،ملزم کیپٹن عصمت محمودنےصحت جرم سےانکار کرتے ہوئےمؤقف اختیارکیاکہ انہوں نے شراب نہیں پی تھی ،بلکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتےہوئے مسافروں کی جان بچائی ، عدالت نےدلائل سننے کے بعد ملزم کومزید3دن کے ریمانڈ پر پولیس کےحوالےکردیا۔