25 نومبر ، 2015
انٹارکٹیکا .........انٹارکٹیکا کے منجمد کردینے والے موسم میں سالانہ آئس میراتھن ہوئی۔ جس پر برطانیہ اور چلی کے ایتھلیٹس نے مقابلہ جیت لیا۔ انٹارکٹیکا میں منفی 20ڈگری سینٹی گریڈ کی خون جما دینے والی سردی میں سالانہ میراتھن ریس منعقد ہوئی۔ جس میں 19ممالک کے 50سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
برطانیہ کے ریسرچ سائنسدان پال ویب نے برفانی میدان میں تُند و تیز ہواؤں اور منجمند کردینے والے موسم کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے 26اعشاریہ 2میل کا فاصلہ 3گھنٹے 35منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ خواتین میں چلی کی سلوینا کیم لیو نے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے 44منٹ میں مکمل کرکے انٹارکٹیکا آئس میراتھن کا مقابلہ جیت لیا۔