25 نومبر ، 2015
ماسکو .....روس اور ترکی میں کشیدگی کے بعد ایشیائی منڈی میں کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں 11سینٹ کم ہوگئی جس کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 42اعشاریہ76 ڈالر ہو گئی۔
گزشتہ روز ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا لڑاکا طیارہ مار گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں ،جس کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 42اعشاریہ 76ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔
ترک صدر نے روس کے اظہار مذمت کے جواب میں کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کا حق رکھتے ہیں،ایک روز قبل ہی دونوں ملکوں کی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔