26 نومبر ، 2015
ننکانہ صاحب.....سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے547ویں جنم دن کی 3روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کےساتھ ختم ہوگئی ہیں۔
ان تقریبات میں شرکت کے لئے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے بھی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچے تھے۔
جنم دن کی تقریبات کے لئے گردوارہ جنم استھان سمیت ننکانہ شہر میں واقع ساتوں گردواروں کو خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں تین دن جاری رہیں ۔
عقیدت مندوں نے رسومات اداکیں اورانتظامات پرحکومت پاکستان کاشکریہ اداکیا۔