26 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پانچ دسمبرکوکراچی سے سیاسی مافیا کا خاتمہ کردیں گے، سراج الحق اور عمران خان کا اٹھائیس نومبر کو تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
کراچی میں ادارہ نو رحق میںجما عت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے یونین کمیٹیوں کے چیئر مین ،نائب چیئر مین اور کونسلر کے امیدواروں کا ہنگا می اجلاس ہوا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام پانچ دسمبر کو بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور بوری بند لاشیں دینے والوں کیخلاف فیصلہ دیں گے۔
جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے قائدین کے استقبال کے لئے کل سے شہر بھر میں کیمپ لگانے اور 28 نومبر کو دوپہر 1 بجے اسٹار گیٹ پر جمع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اورکراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرزکی نگرانی میں کرانے سمیت دیگر مطالبات سے آگا ہ کیا ۔