پاکستان
26 نومبر ، 2015

اسلام آباد: چار کمروں کا مکان، 45ووٹ رجسٹرڈ

اسلام آباد: چار کمروں کا مکان، 45ووٹ رجسٹرڈ

اسلام آباد......اسلام آباد میں چار کمروں کے مکان کے پتے پر الیکشن کمیشن نے 45ووٹ رجسٹرڈ کر رکھے ہیں ،مگر ان میں سےکسی ووٹر کو مالک مکان جانتا ہے اور نہ ہی اہل محلہ ۔

اسلام آباد کی جی نائن ٹو کی گلی نمبر 2 کا مکان نمبر 634 کے مکان میں الیکن کمیشن نے 45 ووٹ رجسٹر کر رکھے ہیں ۔مگر ان میں سے کسی ووٹر کو کوئی نہیں جانتا لیکن یہ ووٹر الیکشن والے دن کوئی معجزہ تو دیکھائیں گے ۔

مکان میںمقیم کا کہنا ہے کہ’’ یہ میرے بھانجے کا مکان ہےمیں دس سال سے یہاں رہ رہا ہوں میں ان لوگوں کو نہیں جانتاجن کے ووٹ اس مکان کے پتے پر رجسٹر ہیں ‘‘نامعلوم ووٹر کون ہیں ،محلے کا ہر شخص پریشان ہے کہ آخر ماجرہ کیا ہے ۔

اسلام آباد میں ہونے والےپہلے بلدیاتی انتخابات کی فہرستیں کتنی شفاف ہیں ، 5 مرلے کے اس ایک مکان کے پتے پر 45 ووٹ رجسٹر ہونے کے معاملے نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔

مزید خبریں :