پاکستان
26 نومبر ، 2015

اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک

اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک

اسلام آباد......الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کے لیےپولنگ اسٹیشن کی تلاش آسان بنا دی، تمام 640 پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک کر دیئے گئے ۔

وفاقی دارالحکومت میں پہلے بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،گلی ، محلے کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز ہیں بہت زیادہ ،شہر اقتدار کے ووٹرز کو کوئی مشکل پیش نہ آئے اسی خیال سے الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز کوگوگل میپ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔انٹر نیٹ کی مدد سے ووٹر پولنگ اسٹیشن کا مقام اور اس کا دروازہ تک دیکھ سکیں گے ۔

پولنگ ا سٹیشن فزیکلی آن گراؤنڈ کہاں واقع ہے وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر دیکھ سکتے ہیں، لوکیشن ، اینٹرنس گیٹ، اس کا نام ،اسلام آباد کے ووٹرز کو پو لنگ اسٹیشنز کی معلومات کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجانا ہو گا۔

ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر عزیز کا کہنا ہے کہ ای سی پی کی ویب سائٹ پر نظر آ رہا ہے کہ گوگل میپ اینٹیگریٹ کر دیا ہے اور ہم نے تمام پولنگ اسٹیشنز کی لوکیشن کا فزیکلی معائنہ کر کے اس کی فوٹو گرافس بھی لیں اور اس کو لنک کر دیا۔

خضر کہتے ہیں کہ اس سہولت سے یہ شکایت بھی ختم ہو جائے گی کہ پولنگ اسٹیشن کا مقام آخری وقت میں بدلا گیا، اسلام آباد کے 640 پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے لنک کرنا الیکشن کمیشن کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :