پاکستان
27 نومبر ، 2015

پیشگی شرائط کے بغیر بھارت سے مذاکرات کو تیار ہیں، نواز شریف

پیشگی شرائط کے بغیر بھارت سے مذاکرات کو تیار ہیں، نواز شریف

ولیٹا........وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن کی خاطر بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کو تیار ہے۔

مالٹا میں وزیراعظم نواز شریف کی ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ہوئی ہے، دولت مشترکہ کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پیشگی شرائط کے بغیر بھارت سے مذاکرات پر تیار ہیں، مفاہمتی عمل میں چین، امریکا اور دوسرے دوست ملکوں کی شمولیت بھی مددگار ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کو قریبی دوست اور شراکت دار سمجھتے ہیں، دوسال میں دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید خبریں :