پاکستان
27 نومبر ، 2015

لاہور؛ شاپنگ پلازہ میں کپڑوں کی سیل،خواتین گتھم گتھا

لاہور؛ شاپنگ پلازہ میں کپڑوں کی سیل،خواتین گتھم گتھا

لاہور....... لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پرایک شاپنگ پلازہ میں کپڑوں کی سیل کے دوران خواتین گتھم گتھا ہوگئیں، کپڑے خریدنے کیلئے آنے والیوں نے ایک دوسرے کے بال بھی نوچ ڈالے۔

لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر ایک مشہور برانڈ کی سیل شروع ہونے سے قبل بڑی تعداد میں خواتین وہاں پہنچ گئیں، جونہی سیل شروع ہوئی تو خواتین نے ہلہ بول دیا، پھر جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑی۔

دوخواتین نے ایک ہی سوٹ پکڑلیا جس پر پہلے کھینچا تانی ہوئی اور بعد میں ہاتھا پائی۔ خواتین نے ایک دوسرے کے بال بھی نوچے ۔شاپنگ مال فری اسٹائل ریسلنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ کچھ دیر بعد موقع پر موجود دیگرخواتین نے معاملہ رفع دفع کرادیا ۔

مزید خبریں :