پاکستان
27 نومبر ، 2015

مردان؛ 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار، 2 خودکش جیکٹس پکڑی گئیں

مردان؛ 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار، 2 خودکش جیکٹس پکڑی گئیں

مردان.......مردان پولیس نے دو دہشت گردوں کو دھر لیا، ملزمان سے دو خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں، دونوں دہشت گرد پشاور میں بھتا خوری اور قتل کے واقعات میں بھی ملوث ہیں ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دو دہشت گردوں کو صوابی روڈ سے پکڑا گیا، ایک کا نام فیروز شاہ اور دوسرے کا مطیع اللہ ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس بھی پکڑی گئیں، انہی دہشت گردوں نے پشاورکے تاجر کابل خان کو بھتا نہ دینے پرقتل کیاتھا۔ ملزمان ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور دو خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں ۔

مزید خبریں :