27 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے گلشن اقبال سے کالعدم حزب التحریر کے امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی عثمان باوجوہ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم سہام قمر کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجر ہے، وہ کراچی کےپوش علاقوں میں اپنی تنظیم کا پرچار کرتا ہے، ملزم ملک کے قوانین اور حکومت کے خلاف لوگوں کو اُکساتا ہے۔