پاکستان
27 نومبر ، 2015

شہيد مريم مختیار قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں، آصفہ بھٹو

شہيد مريم مختیار قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں، آصفہ بھٹو

کراچی.......آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہيد مريم مختیار کی زندگی قوم کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پاک فضائیہ کے ایف ٹی سیون طيارہ حادثے ميں شہيد ہونے والی پائلٹ مريم مختیار کے گھر جاکر ان کے والدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پران کا کہنا تھاکہ شہيد مريم مختیار نے نئی تاریخ رقم کی ہے، ان کی زندگی قوم کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ انھوں نے مریم مختیار کی والدہ سے کہا کہ آپ کی تربيت اور حوصلہ تمام ماؤں کے ليے قابل تقليد ہے۔

مزید خبریں :