28 نومبر ، 2015
ولیٹا.........وزیر اعظم نواز شریف نے مالٹا میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کرکے دہشت گردی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔اس کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی اور دولت مشترکہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے سیشن سے بھی خطاب کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے مالٹا کے دورے پر ہیں۔انہوں نے مالٹا میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کی اور فرانس دہشت گردی پر شدید اظہار مذمت کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر نے پاکستانی قوم کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا
اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی تھی۔