پاکستان
28 نومبر ، 2015

کراچی:چاکیواڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزم ہلاک

کراچی:چاکیواڑہ  میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزم ہلاک

کراچی......کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان مارے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گھر میں ڈکیتی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ڈکیتی میں ملوث ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :