پاکستان
28 نومبر ، 2015

آئندہ برس آئی ڈی پیز کی واپسی مکمل کرلی جائیگی،گورنر خیبر پختونخوا

آئندہ برس آئی ڈی پیز کی واپسی مکمل کرلی جائیگی،گورنر خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان.....گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ آئندہ سال کے وسط تک تمام آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل مکمل کرلیا جائے۔

جنوبی وزیرستان میں جرگہ سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نےملک بھر میں امن وسکون بحال کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ قبائلیوں نے جو قربانیاں دی ہیں، اس پر پوری قوم کو فخر ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے قبائل بھی مستفید ہوں گے۔

سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران 8 لاکھ سے ذیادہ آئی ڈی پیزاپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ آئندہ سال کے وسط تک تمام آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل مکمل کرکے ان علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل مکمل شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :