دنیا
29 نومبر ، 2015

روسی صدر کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

روسی صدر کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

ماسکو......طیارہ گرائے جانےپر ناراض روس کےصدرنےترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننےسےبھی انکارکردیاہے۔

روس کے صدرولادیمرپوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی پہلے بھی ایک کال کاجواب نہیں دیا تھا۔یہ کال شام میں داعش پرحملہ کرنے والےروسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مارگرانے کے بعد پیداکشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی ۔

صدرپوٹن نے اردوان کی دوسری کال کابھی جواب نہیں دیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدرپوٹن کالز اس لیےریسیونہیں کررہےکیونکہ ترکی واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیارنہیں ہے۔

مزید خبریں :