انٹرٹینمنٹ
29 نومبر ، 2015

کراچی : فیشن پاکستان ویک کے 3 روزہ ایونٹ کاآج دوسرا دن

کراچی : فیشن پاکستان ویک کے 3 روزہ ایونٹ کاآج دوسرا دن

کراچی .....کراچی میں موسم سرما کے رنگوں سے سجا فیشن پاکستان ویک کا آج دوسرا دن ہے،رنگا رنگ میلہ تین دن تک جاری رہیگا ۔

فیشن پاکستان ویک کی جانب سے سالانہ دو بڑے ایونٹس کا یہ سلسلہ گزشتہ 4،5برس سے باقاعدگی سے چلا آرہا،گزشتہ روز اس کے نویں اڈیشن کا آغاز ہوا ۔

پہلے سے بڑے اور بہتر لاین اپ کی کوشش کے ساتھ فیشن پاکستان ویک کے اس نویں اڈیشن کو شادیوں کی سیزنل ڈیمانڈ نے اپنا فارمیٹ بدلنے پر بھی مجبور کردیا ہے۔

موسم سرما کی مناسبت سے فیشن پاکستان ویک کی 2015ء کی اس دوسری پیشکش کو ونٹر فیسٹیو کا عنوان دیا گیا ہے، جس میں اس بار پریٹ سے کہیں زیادہ برایڈل یا فارمل ویر کی بھرمار نظر آرہی ہے۔

مزید خبریں :