30 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نےسری لنکا جانےوالی خاتون مسافر سے450گرام ہیروئن برآمد کرلی، ملزمہ کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالےکردیا گیا۔
اے ایس ایف حکام کےمطابق ملزمہ شبانہ غیر ملکی ایئرلائنزکی پرواز کےذریعےسری لنکاکےشہرکولمبوجارہی تھی،تلاشی کے دوران اس سے450گرام ہیروئن برآمد ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش کے بعدملزمہ کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا،ملزمہ کےگروہ کاسراغ لگانےکی کوشش کی جا رہی ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے۔