پاکستان
30 نومبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم کا نہیں سرکاری گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ،ذرائع

ڈاکٹر عاصم کا نہیں سرکاری گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ،ذرائع

کراچی ......سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین کا اقبالی بیان نہیں لیا گیا بلکہ سرکاری گواہ کا بیان قلم بند کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضیا الدین اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل افسر ڈاکٹر یوسف ستار نے بیان قلمبند کرایا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یوسف ستارنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے دہشتگردوں کے رعایتی علاج کی خصوصی ہدایت کررکھی تھیں۔

سرکاری گواہ کا مزید کہناتھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایات کالعدم تنطیموں، متحدہ ،گینگ وار کے کارندوں سے متعلق تھیں ،تنظیموں کی اعلی قیادت کے حکم پر ڈاکٹر عاصم زخمیوں کاعلاج ،پناہ فراہم کرتے تھے۔

ڈاکٹر عاصم کے بعد ڈاکٹر یوسف ستار کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، ڈاکٹر عاصم کی پیشی کے وقت انکے وکلا بھی عدالت میں نہیں تھے۔

مزید خبریں :