30 نومبر ، 2015
پیرس ......وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنمائوں نے مصافحہ کیا اور ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر بات چیت کی۔
پیرس میں ہونے والی مختصر دورانیے کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے مسکراہٹ کا تبادلہ کیا اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔
سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان کی ملاقات کے دوران گرمجوشی نظر آئی۔دونوں وزراء اعظم ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے سے متعلق عالمی کانفرنس میںشرکت کیلئے پیرس میں موجود ہیں۔