پاکستان
01 دسمبر ، 2015

ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ مل گیا

ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ مل گیا

راولپنڈی .....کسٹم عدالت نےشخصی ضمانت کے کاغذات اور 20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کے بعد پاسپورٹ ماڈل گرل ایان علی کے حوالے کردیا ہے۔

پاسپورٹ ملنے پر ایان علی نے خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے عدلیہ اور میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتی ہوںامید ہے کہ انصاف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ مل جس کی خوشی ہے،انشااللہ کرنسی اسمگلنگ کیس بھی جیتوں گی ۔

عدالت نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے شخصی ضمانت کے کاغذات اور 20لاکھ کے مچلکے منظور کرلئے ہیں،انہوں نے شخصی ضمانت کیلئے دس لاکھ روپے بھی جمع کرادئیے ہیں۔

مزید خبریں :