01 دسمبر ، 2015
کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کو ٹیلی فون کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈرکراچی سے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کورکمانڈر کراچی کو تفتیش سے متعلق احکامات سےآگاہ کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔