پاکستان
02 دسمبر ، 2015

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ، پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ، پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی

لاہور.......پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 12اضلاع میں 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ 18 یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے 5 ہزار 251 امیدوار میدان میں ہیں۔جنرل نشستوں پر 31 ہزار 848 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہے۔ 520 امیدوار بلامقابلہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔

12 اضلاع میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 935 ہے۔ ووٹنگ کے لیے 14 ہزار 470 پولنگ اسٹیشن اور 40 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :