02 دسمبر ، 2015
کوئٹہ......پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وفاق کی اکائیوں کو ان کےحقوق دینے ہوں گے، خارجہ پالیسی چاروں صوبوں کی تجاویز پر مبنی ہونی چاہیے۔
پشتون قوم پرست رہنماخان عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی پرکوئٹہ کے صادق شہید گراونڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کےمنصوبے کے لیے امن ضروری ہے،جب تک افغانستان اور پاکستان میں بداعتمادی کی فضاء ہے امن قائم نہیں ہوسکتا، امن دونوں ملکوں کی ضرورت ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون قوم کو کلمے اور قرآن کےبعد اپنی سرزمین کی خاک سب سے زیادہ عزیز ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں۔