پاکستان
02 دسمبر ، 2015

لاہور:مداری کےریچھ کو آزادی مل گئی!

لاہور:مداری کےریچھ کو آزادی مل گئی!

لاہور.......لاہورکی مقامی عدالت نےریچھ کو مداری سے، جبکہ مداری کو پولیس کی ہتھکڑی سے آزادی دلادی۔

محکمہ وائلڈلائف والےاپنی گاڑی میں ریچھ اور اس کے مالک شہبازکوکینٹ کچہری لائے۔ نایاب سیاہ ریچھ کو نکیل ڈال کر قابو کرنے والا مداری بےبسی کی تصویر بنا ہوا تھا جسےپولیس نے ہتھکڑی میںجکڑا ہوا تھا۔

احاطہ عدالت میں موجودلوگ ریچھ کو دیکھ کر حیران تھے جبکہ ریچھ اپنے مالک کو ہتھکڑیوں میں جکڑا دیکھ کر پریشان تھا۔

ریچھ کے مالک شہباز نے عدالت کو بتایا کہ ریچھ کےکرتب دکھاکر روٹی کا سامان کرتا ہوں۔ عدالت نے نایاب ریچھ کو آزادی دلاتے ہوئے محکمۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے مالک شہبازکی بھی ضمانت منظور کرلی۔

مزید خبریں :