پاکستان
02 دسمبر ، 2015

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول و فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں،شہباز شریف

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول و فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں،شہباز شریف

لندن......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سویلین،فوجی قیادت اور عوام ایک پیج پر ہیں، اقتصادی راہداری اور سرمایہ کاری چین کا پاکستان کو بیش قیمت تحفہ ہے۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پشاور آرمی پبلک اسکول حملوں کے بعد پاکستان تبدیل ہو چکا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے 46ارب ڈالر کے منصوبے کاغذوں پر نہیں ہیں،ان پر عملی کام ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :