02 دسمبر ، 2015
دبئی......متحدہ عرب امارات میں 6ہزار 958 طالبِ علموں نے ایک جگہ جمع ہو کر دنیا کا سب سے بڑا جملہ ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
متحدہ عرب امارات کے 44ویں قومی دن کے موقع پر دبئی میں ہونے والی تقریب میں 35اسکولوں کے طالب علم جمع ہوئے۔ 6ہزار 958 طلبہ نے کئی منٹوں تک ’’ہیپی نیشنل ڈے ‘‘جملے کے 16حروف کی طرز پر کھڑے ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔