دنیا
03 دسمبر ، 2015

روسی صدر پیوٹن کا ترکی سے متعلق انتہائی سخت بیان

روسی صدر پیوٹن کا ترکی سے متعلق انتہائی سخت بیان

ماسکو ......روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا ترکی سے متعلق انتہائی سخت بیان سامنے آگیا۔ پیوٹن نے کہا ہے کہ اللہ ہی جانتا ہے ترکی نے ہمارا جنگی طیارہ کیوں گرایا۔

پیوٹن کا کہنا ہے کہ (شاید) اللہ ترکی کے حکمران طبقے کو سزا دینا چاہتا ہے اس لیے اس نے ان کی سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی اہلیت ختم کردی۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا رد عمل ملک اور قوم کے لیے ہماری ذمے داری کے مطابق ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سنگین جنگی جرم کے بعد یہ معاملہ صرف ٹماٹر کی درآمد اور کچھ صنعتی پابندیوں پر ختم ہوجائے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔

مزید خبریں :