03 دسمبر ، 2015
انقرہ......ترک حکومت عدالت پہنچ گئی جہاں اس نے مطالبہ کردیا کہ ترک صدر طیب اردوان کی توہین کی گئی ہے، ملزم ڈاکٹر کو سزا دی جائے۔عدالت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترک ڈاکٹر نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم’’ دی ہوبٹ‘‘ کے مشہور کردارگولم کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں گولم کو طیب اردوان سے تشبہیہ دی گئی۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹر بلون نے برے کردار سے ملا کر ترک صدر کی توہین کی ہے۔ جس پر ڈاکٹر کے وکیل نے مخالفت کی اور کہا کہ سرکاری وکیل نے فلم نہیں دیکھی، گولم تو خود معاشرتی ظلم کا شکار ہوا،وہ ایسا کردار ہے جو خود نیکی اوربدی کے درمیان کشمکش کا شکار ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ماہر نفسیات اور سینما کے ماہرین فیصلہ کریں کہ گولم کا کردار اچھا ہے یا برا، پھر کارروائی آگے بڑھے گی۔ ڈاکٹر پر الزام ثابت ہو گیا تو اسے 6سال جیل کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔