دنیا
03 دسمبر ، 2015

ارجنٹائن :سابق صدر کارلوس مینیم کو ساڑھے چار سال قید کی سزا

ارجنٹائن :سابق صدر کارلوس مینیم کو ساڑھے چار سال قید کی سزا

بیونس آئرس......ارجنٹائن کی ایک وفاقی عدالت نے سابق صدر کارلوس مینیم کو غبن اور غیر قانونی وصولیوں کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 4سال قید کی سزا سنا دی۔البتہ بحیثیت سینیٹر انہیں گرفتاری سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کارلوس مینم نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی مدد میں لیا گیا اضافی پیسہ اپنے دور کے وزیر خزانہ ڈومینگو کوالو کی مدد سے ذاتی استعمال میں لیا،جس پر ڈومینگو کو بھی ساڑھے تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ساتھ ہی ساتھ جرم کی پردہ پوشی کرنے پر سابق وزیر قانون کو بھی ساڑھے تین سال کے لئے اندر کر دیا گیا۔85 سالہ سابق صدر کارلوس مینیم 1989ء سے 1999ء تک ارجنٹائن کے صدر رہے۔

مزید خبریں :