04 دسمبر ، 2015
پیرس........ہنگری کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے پیرس حملوں کے مفرور ملزم صالح عبد السلام نے ہنگری میں پھنسے پناہ گزینوں کو دہشت گردی کے لیے اکسایا اور ٹیم تشکیل دی۔
ہنگری کے وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف نے پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ پیرس حملوں کا ایک اہم کردار 17ستمبر کو دارالحکومت بڈاپسٹ کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں دیکھا گیا تھا۔ خدشہ ہے کہ اس نے دہشت گردی کے لیے اپنی ٹیم ان کیمپوں سے ہی منتخب کی۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے صالح عبدالسلام کے زیر استعمال کار بھی اسی عرصے میں ہنگری میں دیکھی گئی۔ صالح عبد السلام 9ستمبر کو آسٹریا بھی گیا تھا، جہاں اسے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے روک کر پوچھ گچھ کی تھی۔